موسیٰ کمالہ: نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے MNAحلقہ NA 70محمد حسین وٹو کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد پہلی کارنر میٹنگ

Published: 15-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)موسیٰ کمالہ: نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے MNAحلقہ NA 70محمد حسین وٹو کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد پہلی کارنر میٹنگ، میٹنگ میں صدر نیشنل پارٹی ضلع گجرات کے صدر محمد یاسین وٹو، سینئر صحافی جمیل احمد طاہر،چئیرمین احسان اسلام پورہ، محمد شفیق اعظم نگر سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے، چوہدری قمر موسیٰ کمالہ، محمد عارف موسیٰ کمالہ کی طرف سے کارنر میٹنگ میں اہل علاقہ نے نیشنل پارٹی کے امیدوار MNAحلقہ NA.70 محند حسین وٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسین وٹو غریبوں، کسانوں، مزدوروں کے حقیقی نمائندے ہیں، ان کی کامیابی سے حلقہ این اے 70 کے عوام کو ان کا حقیقی نمائندہ ملے گا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیدوار برائے MNAحلقہ NA.70محمد حسین وٹو نے کہا کہ میرا الیکشن لڑنے کا مقصد سفید پوش طبقہ کی نمائندگی کرنا ہے، اگر ساتھیوں کے تعاون اور دعاؤں سے اللہ تعالیٰ کی ذات نے کامیابی دی تو اپنے حلقہ کے عوام کی ایسی خدمت کریں گے جسے آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

اشتہارات