سرگودھا محافظ اسکواڈ کی بروقت کاروائی، سٹریٹ کرائم کرنیوالے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

Published: 15-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا محافظ اسکواڈ کی بروقت کاروائی، سٹریٹ کرائم کرنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، ڈی پی او محمد فیصل کامران محافظ اسکواڈ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خود موقع پر پہنچ گئے سرگودھا:محافظ اسکواڈ کے جوانوں کو بذریعہ وائرلیس اطلاع موصول ہوئی کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے راہگیر سے موبائل فونز چھینے اور فرار ہوگئے، جس پر متعلقہ محافظ اسکواڈ کی ٹیم نے فوری طور پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کرنا شروع کر دیا اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران محافظ اسکواڈ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موقعہ پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔بروقت کارروائی کرنیوالے جوانوں کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اشتہارات