آر پی او سید خرم علی، کمشنر لیاقت علی چٹھہ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح ک

Published: 15-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)آر پی او سید خرم علی، کمشنر لیاقت علی چٹھہ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح کا دورہ، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سیکورٹی، ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران نے پی ایس ایل کرکٹ میچز کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے آر پی او راولپنڈی کو سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، کرکٹ ٹیمز، روٹ اور سٹیڈیم کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مربوط ٹریفک پلان مرتب کیا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر پی ایس ایل کرکٹ میچز کے لئے بہترین سیکورٹی و دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں، شائقین کرکٹ کی سہولت اور حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا جائے، پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد خوش آئند ہے، پی ایس ایل میچز کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، آر پی او سید خرم علی

اشتہارات