Published: 15-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:معروف دانشور وماہر تعلیم سید قاسم علی شاہ کا پولیس افسران سے خطاب، پولیس افسران کیساتھ تربیتی سیشن کا انعقاد سرگودھا:معروف دانشور وماہر تعلیم سید قاسم علی شاہ نے پولیس افسران سے خطاب کیا،جس میں ڈی پی او محمد فیصل کامران، ڈپٹی کمشنر اور دیگر پولیس و ضلعی افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ آپ جس عہدے پربھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اس سے زیادہ اہمیت کی حامل یہ بات ہے کہ آپ لوگوں کیلئے کتنے فائدہ مند ہیں۔یہ عہدہ و اختیار، کرسی و اقتدار تھوڑے سے وقت کے لیے انسان کو عطا ہوتے ہیں۔کچھ لوگ ان کے بہترین استعمال کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتے ہیں اور ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے جبکہ کچھ ان عہدوں کے غلط استعمال کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ کے لیے رُسوا ٹھہرتے ہیں۔اگر ہمیں کامیابی کی طرف قدم بڑھنا ہے تو ہمیں اپنی انا کو ختم کرنا سیکھنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی بلاشبہ بہت مشکل ہے لیکن اس ڈیوٹی میں رہ کر اپنے اللہ کو راضی کر سکتے ہیں اور اللہ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اسکے بندوں کی خدمت کرنا ہے صرف اپنی سوچ کو بدلیں، جو عزت، شہرت اور رزق آپ کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے وہ آپکو ضرور ملنا ہے بس جائز اور ناجائز کا تعین آپ نے کرنا ہے۔ آخر میں سید قاسم علی شاہ نے اپنی نئی تحریر کردہ کتاب بھی ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کو پیش کی جبکہ ڈی پی او سرگودھا نے انھیں سرگودھا پولیس کی طرف سے تحائف پیش کیے۔