Published: 16-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کی بڑی کارروائی ہائی ٹیک فوٹیج ڈراؤن سے جیل کی ویڈیوز لینے کی کوشش ناکام بنا دی گی ڈراؤن کیمرہ سمیت 2 ملزمان جھریاں والا سے گرفتارآج رات 11 سے 12 بجے کے درمیان جدید ترین ڈراؤن کیمرہ سے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کی ویڈیوز لینے کی کوشش کی گی ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد واچ ٹاور نمبر 04 پر تعینات جوان نے بروقت کارروائی کرتے ہو? کنٹرول روم کو اطلاع دی جیل سیکورٹی اور حالیہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سپرنٹنڈنٹ جیل ابوبکر عبداللہ نے فوری طور پر جیل سیکیورٹی کی کمانڈ سنبھال لی اور آٹومیٹک ویپن کے ساتھ خود ٹاور پر موجود رہے اور جوانوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے رہے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں بشمول کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ و اسپیشل برانچ نے فوری طور پر رسپانڈ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد نے جیل پولیس و سپرنٹنڈنٹ جیل کی نشاندہی پر رات گئے سرچ آپریشن کروایا اور جیل سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر رہائشی علاقہ جھریاں والا سے دو ملزمان کو ہمراہ ڈراؤن حراست میں لے لیا گیا اس بر وقت و موثر رسپانس سے جیل کی مضبوط سیکیورٹی اور جوانوں کی مستعدی کے پیش نظر سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے وارڈر آصف اکبر و وارڈر مدثر علی کو فوری طور پر نقد انعام سے نوازا گیا۔