منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نے فرح گوگی اور شوہر احسن کو طلب کرلیا

Published: 17-02-2023

Cinque Terre

 لاہور: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی اور اس کے شوہر احسن جمیل گجر کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں کل 17 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق احسن جمیل گجر کے اکاؤنٹ سے 22 کروڑ 39 لاکھ روپے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے تھے، دونوں کو ایف بی آر کا ریکارڈ اور منی ٹرانسفر کی تمام دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کردی ہے، ایف آئی اے اس سلسلے میں پہلے ہی کئی ریکارڈ مختلف اداروں سے حاصل کر چکا ہے، فرح گوگی اور احسن جمیل کو ذاتی حیثیت میں ان تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اشتہارات