Published: 17-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)دراوڑویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری افضال احمددراوڑ اورپاکستان لیبر کونسل کے مرکزی صدر راؤ آزاد نے عوامی بھٹہ مزدوریونین پنجاب کے مرکزی صدر،نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوار حلقہ این اے70محمدحسین وٹو کی بھرپور حمایت کااعلان کردیا،دونوں راہنماؤں نے چندروزتک لالہ موسیٰ آکر محمدحسین وٹوکی انتخابی مہم میں باقاعدہ حصہ لینے کایقین دلایا،دراوڑ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی صدر چوہدری افضال احمددراوڑ کاکہناتھاکہ میں اور ضلع گجرات میں میری تنظیم کے ساتھی حلقہ این اے 70میں اپنے بھائی محمدحسین وٹو کی بھرپور انتخابی مہم چلاکر ان کی کامیابی میں کرداراداکریں گے جبکہ راؤ آزاد مرکزی صدر پاکستان لیبر کونسل کاکہناتھا کہ ہمیں اس بات کی انتیائی خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے ساتھی اورمزدور لیڈر نے مزدوروں کی موثر آوازبننے کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کیاہے اس فیصلہ پر ہم دل وجان سے ان کے ساتھ ہیں اور ہم ضلع گجرات آکر اپنے مزدور لیڈر بھائی کی انتخابی مہم میں عملی طور پر حصہ لیں گے۔