نمبردار ایسوسی ایشن کی طرف سے پیش کئے گئے تمام مطالبات کا حل یقینی بنایا جائیگا‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 17-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ نمبردار ایسوسی ایشن کی طرف سے پیش کئے گئے تمام مطالبات کا حل یقینی بنایا جائے گا، نمبردار موضع میں سرکاری محصولات کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ریونیو معاملات، محصولات کے حصول میں نمبرداران کی آراء کو مقدم رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی چیف آرگنائزر چوہدری ناصر عباس،ضلعی صدر چوہدری عرفان اسلم نمبردار، صدر تحصیل گجرات چوہدری وقاص خورشید، صدر تحصیل کھاریاں چوہدری عبد الرزاق، جنرل سیکرٹری گجرات میاں معظم عرفان و دیگر عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ نمبردار کا وقار بلند کیا جائے گا، نمبردار ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا جائے گا،نمبرداروں کی خالی نشستوں کو فی الفور پر کیا جائے گا اس سلسلہ میں میرٹ پر تقرریاں کی جائیں گی، نمبرداران میں اچھی کارکردگی کی حامل افراد کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا نمبرداران کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے، نمبرداران کے حقوق کا قانون کے مطابق تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

اشتہارات