ڈی ایس پی سرکل کھاریاں خالد گجر نے سرکل کھاریاں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ

Published: 17-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی ایس پی سرکل کھاریاں خالد گجر نے سرکل کھاریاں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ اور کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ڈی ایس پی خالد گجر نے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور کہا کہ تفتیش کا عمل میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مکمل کیا جائے۔کرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اہم فریضہ ہے۔ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کی جائے۔مزید کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ تعاون کیا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل کو بروئیکار لا کر فوری اقدامات کیے جائیں۔دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔

اشتہارات