Published: 17-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جلالپور جٹاں کو دورہ کیا، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جلالپور جٹاں روڈ اور شہر کے تمام مرکزی شاہراہوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، گرین بیلٹس، میڈینز کی صفائی اور میڈینز کے اطراف جمی مٹی کو فوری طور ہٹایا جائے، میڈیز سے غیر ضروری پودے اور گھاس کی صفائی کی جائے میڈینز میں لگے پودوں کی آبیاری اور کانٹ چھانٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے اور خوبصورت بنانے میں میونسپل کارپوریشن گجرات اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔