پرویز الہیٰ کی آڈیو لیکس کا سنگین معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل ضرور بھیجنا چاہیے، نوازشریف

Published: 18-02-2023

Cinque Terre

 لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیک سنگین معاملہ ہے جس کا سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس جانا ضروری ہے۔لندن میں اپنے دفتر سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشرiف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی جسٹس مظاہر نقوی سے متعلق آڈیو لیکس بڑا سنگین معاملہ ہے، ان ہی کرداروں کی وجہ سے آج پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے اور سر کے بل گررہا ہے۔نوازشریف نے مطالبہ کیا کہ آڈیو لیک کا بھرپور نوٹس لیا جانا چاہیے اور اس کیس کو سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا نام سپریم جوڈیشل نہیں بھیجنا تو میرا نام بھیج دیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اتنے الزمات مجھ پر لگائے ہیں ایک اور الزام لگ گیا تو کیا ہوجائے گا،  پانچ کے ٹولے (گینگ آف فائیو) کو بھی معافی نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے چار سالوں کا موازنہ عمران خان کے چار سالوں کے ساتھ کیا جانا چائیے، ہم پاکستان کی بہتری کیلئے ڈٹے رہیں گے، ہم پیچھے ہٹ گئے تو پھر ملک اور قوم کی کون خبر لے گا۔

اشتہارات