Published: 18-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی نے بولے اور رتی ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا، ڈسپوزل اسٹیشنز کی صفائی کا اور موٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے لئے تمام ڈسپوزل اسٹیشن کو فنکشنل کیا جائے گا ڈسپوزل اسٹیشن کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے اور موٹرز کو ہروقت فنکشل رکھا جائے، انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے