تھانہ بولانی: 3ملزمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف، رائفل 244بور اور پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمات درج

Published: 18-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ بولانی کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بڑی کاروائی،3ملزمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف، رائفل 244بور اور پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بڑی کاروائی۔ ایس ایچ او تھانہ بولانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم 1۔ علی شیر ولد محمد افضل سکنہ ڈھیرہ سے کلاشنکوف معہ 15ضرب روند۔2۔ ملزم محمد عرفان ولد محمد لطیف سکنہ تھلہ کلاں سے رائفل 244بور معہ4ضرب روند۔3۔ریحان ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ چکھڑال سے پسٹل30بو ر معہ 4روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اشتہارات