حلقہ این اے 70 کے ضمنی الیکشن کیلئے نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد حسین وٹو کے کاغذات نامزدگی درست قرار

Published: 19-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)حلقہ این اے 70 کے ضمنی الیکشن کیلئے نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد حسین وٹو کے کاغذات نامزدگی درست قرار، دفتر الیکشن میں سکروٹنی کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گجرات خالد محمود نے ان کے کاغذات قرار دے دیے، اس موقع پر ضلعی صدر نیشنل پارٹی محمد یاسین وٹو ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن دفتر کے باہر اظہار خیال کرتے ہوئے امیدوار برائے MNAحلقہ NA.70 محمد حسین وٹو نے کہاکہ کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوں، اب باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرکے حلقہ کے کسان، مزدور، ملازم تک اپنی آواز پہنچاؤں گا اور اللہ کے کرم سے اسمبلی میں پہنچ گیا تو سفید پوش طبقہ کی مثالی خدمت کروں گا۔

اشتہارات