Published: 19-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)لالہ موسیٰ: عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے مرکزی صدر‘ نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 70 محمد حسین وٹو نے دولتِ نگر کا تعزیتی دورہ کیا، انہوں نے امیدوار چیئرمین چوہدری محمد اصغر سیدہ کے بھائی چوہدری محمد اکرم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ضلعی صدر نیشنل پارٹی ضلع گجرات محمد یاسین وٹو، چوہدری محمد اشرف، چوہدری محمد ساجد، چوہدری سلیم، چوہدری محمد ندیم، مبشر بھٹی موجودتھے، بعد ازاں انہوں نے محلہ اسلام پورہ میں محمد جمیل انصاری کی دادی، محمد اشرف انصاری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین وٹو نے کہا کہ ہمارے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ جینا اور مرنا مشترکہ ہے، مرحومین کی وفات پر دلی دکھ ہواہے، اللہ کریم مرحومین کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔