Published: 21-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)جہلم: ایس پی انوسٹی گیشن جہلم ڈاکٹر انعم فریال کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد، تقریب میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور انچارج برانچز نے شرکت کی، پولیس افسران نے ایس پی انویسٹیگیشن کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا، الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہو? ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کا جہلم پولیس کیلئے ڈاکٹر انعم فریال کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور انچارج برانچز نے جہلم پولیس کی طرف سیایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انعم فریال کو سوینیرز اور گلدستے دیے۔