پیرعمران فریدچشتی کا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 70محمدحسین وٹو کی حمائت کااعلان

Published: 21-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)دراوڑ ویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان ضلع گجرات کے صدر پیرعمران فریدچشتی نے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 70محمدحسین وٹو کی حمائت کااعلان کردیا،اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ محمدحسین وٹو ہماری قوم کاسرمایہ ہیں ان کی حمائت ہماری قوم پرفرض ہے،میں ہرفورم پران کی انتخابی مہم چلاؤں گااور ان کی کامیابی کیلئے مالی،جانی اور جسمانی ہرطرح سے اپناکرداراداکروں گا، انہوں نے کہاکہ امیدوار قومی اسمبلی محمدحسین وٹو کیلئے اپنے ہرساتھی،ہردوست کے پاس جاؤں گااور جہاں جہاں ممکن ہواکارنر میٹنگ اور جلسوں کاااہتمام بھی کریں گے،انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 70میں ہماری برادری کاقابل ذکر ووٹ بینک موجودہے صرف قوم کو بیدارکرنے کی ضرورت ہے اور وہ ہم پہلے دراوڑ ویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے پہلے ہی کررہے ہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ محمدحسین وٹو نے قومی اسمبلی کاالیکشن لڑنے کابڑادرست اور بروقت فیصلہ کیاہے،اس فیصلہ میں ہم سب اس کے ساتھ ہیں اور محمدحسین وٹو کاالیکشن اپنے چھوٹے بھائی کاالیکشن سمجھ کر لڑیں گے اور محمدحسین وٹو کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے انشاء اللہ۔

اشتہارات