سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میڈیا نمائندگان سے تعارفی میٹنگ

Published: 22-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میڈیا نمائندگان سے تعارفی میٹنگ۔ ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ میڈیا کا مثبت اورغیر جانبدار کردار معاشرتی ترقی واستحکام کا ضامن ہے، آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتا ہوں، آپ کے مسائل کے حل کے لیے نہ صرف راولپنڈی پولیس کا میڈیا سیل بلکہ میں خود بھی حاضر ہوں۔ پی ایس ایل میچز کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

اشتہارات