Published: 22-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او میانوالی کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کے سیالکوٹ ٹرانسفر پر الوداعی تقریب‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مطیع اللہ خان کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی ضیاء اللہ کا میانوالی سے سیالکوٹ ٹرانسفر ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی پی او میانوالی اور ایس ڈی پی اوز نے ان کو سوئینر پیش کیا اور پولیس افسران نے تحائف پیش کیے اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی ضیاء اللہ نے الوادع ہونے سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔