آر پی او آفس گوجرانوالہ سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی لیگل رانا عباد احمد خاں کے اعزاز میں ریجن آفس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

Published: 22-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)آر پی او آفس گوجرانوالہ سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی لیگل رانا عباد احمد خاں کے اعزاز میں ریجن آفس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں آر پی او آفس کے سینئر افسران اور تمام برانچ ہیڈ موجود تھے۔ جنہوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا عباد احمد خاں ایک فرض شناس، ایماندار، منجھے ہوئے پولیس آفیسر اور فرشتہ صفت انسان ہیں۔ جنہوں نے سب افسران اور آفس اسٹاف کے دلوں پر حکومت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل رانا عباد احمد خاں نے کہا کہ تمام افسران اور اسٹاف کا انتہائی ممنون ہوں اور بے پناہ محبتیں سمیٹے جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آر پی او آفس پوسٹنگ کے دوران سب نے بہت محبت اور پیار دیا جسے وہ زندگی بھر نہیں بھولا پاؤں گا۔

اشتہارات