ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کا چوہدری نصر اللہ کنگ کے ہمراہ شہر کا دورہ

Published: 22-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک چیف سنٹیری انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ کہ ہمراہ شہر بھر کا دورہ کیا بیوٹیفکیشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا شاہراہوں پرمیڈینز، گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنائی جائے، غیر ضروری پودوں، جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے، شہر کی بیوٹی فیکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں گورالی جی ٹی روڈ کے دورہ شہر کو خوبصورت اور صاف بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، شہر کی بیوٹی فیکیشن کے لئے جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے، شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت خوبصورت مونومنٹ بنائے جائیں گے، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے شکایات سیل کو فنکشنل کردیا گیا ہے، انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سینٹری اسٹاف کی حاضری چیک کررہا ہے۔ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائی رہی ہہے میڈیز کے ساتھ جمی مٹی کو فوری ختم کیا جائے، اور اہم شاہراہوں سے جھاڑیوں کا خاتمہ کیا جائے اہم شاہراہوں، میڈیز اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنایا جائے نئی گھاس اور شجرکاری کی جائے

اشتہارات