خضرحیات بھٹی‘فیاض وڑائچ‘ نصر اللہ کنگ کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Published: 22-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے حکم پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی اسسٹنٹ کمشنر نے گزشتہ روزچیف آفیسر چوہدری فیاض ورائچ چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصر کنگ کے ہمراہ شہر کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور سینٹری ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات خضر حیات بھٹی نے کہا کہ شہر کی صفائی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، کیونکہ شہر کی صفائی سھترائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے شہر کی صفائی کو بتہر سے بہتر کیا جائے تاکہ شہر کے لوگوں کو اچھا ماحول مل سکے یہ شہر آپ سب کا ہیں اس میں بہتری لانے میں ہم سب مل کر بہتر کرنا اور اس عمل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں سنٹیری انسپکٹر اور سپروائزر اپنی اپنی یونین کونسل صاف ستھرارکھنے میں کوئی کسر نہ چھورے اور روزانہ کی بنیاد پر حاضریوں کو چیک کیا جائے گا اور کس قسم کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے مسلے کو بھی حل کیا جائے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، شاہراہوں پر کوڑا کے ڈھیر نظر نہ آئے

اشتہارات