بحالی کا خیر مقدم:گجرات ڈویژن کو بنانیوالے حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں: بی بی سمیرا الٰہی

Published: 22-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ممتاز خاتون لیڈر بی بی ثمیرہ الٰہی کی گجرات سٹی کے عمائدین و سابقہ بلدیاتی نمائندوں سے میٹنگ، چوہدری پرویز الٰہی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ثمیرہ الٰہی نے عمائدین کو گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین کے منشور کو پھیلانے اور ایڈور ٹائز کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی اور کہا کہ اس طرح متحرک ہوں کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائیں پی ڈی ایم ٹولے کی گجرات سے چھٹی ہو گی انہوں نے کہا کہ الحمدللہ!! گجرات ڈویژن بحال،گجرات ڈویژن کو بنانے والے اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،گجرات کے حقیقی لیڈر چوہدری پرویز الٰہی ہیں جنہوں نے گجرات کو ڈویژن بنایا ہم چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین، چوہدری مونس الٰہی کے مشکور ہیں جنہوں نے موثر شدہ ڈویژن کو دوبارہ بحال کروایا ہے گجرات کے ایک وفاقی وزیر نے گجرات میڈیا کے سوالات پر ہاتھ کھڑے کر دئیے تھے ڈویژن بحال کروانا ہمارے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی ترقی ملی گجرات کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی کا کردار نمایاں رہا ہے،اب بھی سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز جاری ہیں جو چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری حسین الٰہی کے حکم پر ہو رہے ہیں،گجرات میں ترقی کا دور ختم نہیں ہو گا عوام اطمینان رکھے ترقیاتی کاموں اور پراجیکٹس کے حوالے سے ابھی اور بھی سرپرائز باقی ہیں آئندہ بھی حکومت چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ ملکر پاکستان تحریک انصاف ہی بنائے گی۔

اشتہارات