Published: 23-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سبزی و فروٹ منڈی کے مختلف حصوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریس باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں، بازاروں اور کاروباری مراکز کا دورہ کریں، ریٹ لسٹوں کو بروقت اجراء یقینی بنایا جائے، گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے، آڑھتی حضرات مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہر کے مختلف علاقوں تمبل بازار، نوابزادہ چوک کا دورہ کیا ارو شہر بھر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف رکھنے میں میونسپل کارپوریشن گجرات اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے، سینٹری اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے شہر کی بیوٹی فیکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے، میڈینز،گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنائی جائے نئی گھاس اور شجرکاری کاری کی جائے اور پہلے سے موجود پودوں کی کانٹ چھانٹ اور آبیاری کی جائے۔