ملک سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے نچلے طبقوں کو ایوان تک رسائی پیدا کرنا ہوگی‘ محمد حسین وٹو

Published: 23-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ملک سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے نچلے طبقوں کو ایوان تک رسائی پیدا کرنا ہوگی اور اس کیلئے نچلے طبقے کو اپنے مسائل سمجھنے والے نمائندوں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے MNA حلقہ NA 70 محمد حسین وٹو نے اپنے عوامی رابطہ میں ملاقات اور حمائت کااعلان کرنے کیلئے آنے والے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ سیاست کے مشکل میدان میں اترنے کا فیصلہ اپنے طبقے کے دن بدن خراب حالات سے تنگ آکر کیا ہے، ایک ہی مشن ہے کہ امیر، غریب کی تفریق ختم کرانی ہے اس کیلئے جو بھی کرنا پڑا کروں گا، انہوں نے کہاکہ وڈیروں کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے پسے ہوئے طبقات کو اب جاگنا ہوگا اور اپنے حقوقِ کی جنگ لڑنے کیلئے اپنے طبقہ کے عوامی نمائندوں کا ساتھ دینا ہوگا، انہوں نے کہاکہ اگر اپنے طبقہ کی محبتوں اور دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو عوام کی ایسی خدمت ہوگی جو سیاسی نظام کو بدل ڈالے گی۔

اشتہارات