گوجرانوالہ:۔ دوران ڈکیتی گھر کی مالکن سے اجتماعی زیادتی‘ مقدمہ درج

Published: 23-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گوجرانوالہ دوران ڈکیتی گھر کی مالکن سے اجتماعی زیادتی مرالی والا گھر میں ڈکیتی کے بعد ڈاکو گھر کی مالکن کو اغواء کرکے گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے واقعہ تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں پیش آیاجہاں تین ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور واردات میں دولاکھ60ہزار نقدی و قیمتی سوٹ لوٹ کرلے گئے،ڈاکوجاتے ہوئے گھرکی خاتون کو ساتھ لے گئے کھیتوں میں لے جاکر رسیوں سے باندھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ایف آئی آرکے مطابق ڈاکووں نے 24 سالہ خاتون پہ اسلحہ تان کر کھیتوں میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کر لیاملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی یے جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

اشتہارات