ڈیرہ غازیخان ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Published: 23-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈیرہ غازیخان ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کے تبادلے کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ایس پی انوسٹی گیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے تبدیل ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کو اعزازی شیلڈ دی۔ڈی ایس پیز اور آفس سپرنٹنڈنٹ اور آفس سٹاف سمیت اہلکاران نے پھولوں کا گلدستہ پیشں کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان نے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا اور جملہ محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے عوام غیور انسانیت اور محبت کی بہترین مثال ہے جوکہ قابل فخر ہے، فرائض کی انجام دہی کے دوران اگر میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی کا طلبگار ہوں۔یاد رہے کہ ایس پی غیور احمد خان گوجرانوالہ میں ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن تعینات ہوئے ہیں۔

اشتہارات