محمد حسین وٹو بھٹہ مزدوروں کے بڑے لیڈر ہیں‘ ایوب ملک

Published: 23-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)لالہ موسیٰ: نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے MNAحلقہ NA.70 محمد حسین وٹو کو الیکشن میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمد حسین وٹو مزدوروں خصوصاً بھٹہ مزدوروں کے ایک بڑے لیڈر ہیں یقیناَ وہ اپنے کردار سے حلقہ کے عوام کو مطمئن کریں گے۔ اور اس فیصلہ پر مجبور کریں گے کہ عوام انہیں ووٹ دیں،انہوں نے کہا کہ محمد حسین وٹو چاہتے ہیں کہ ریاست اور لوگوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ قائم ہو جس میں اسٹیبلشمنٹ،سرمایہ دار، جاگیرداری نہ ہو بلکہ ڈائریکٹ ریاست پاکستان ایک ماں کا کردار ادا کرے،انہوں نے کہاکہ محمد حسین وٹو چاہتے ہیں کہ اس ریاست ماں کی جلد سرمایہ داروں، جاگیرداروں سے جان چھڑائی جائے، مجھے امید ہے کہ جس طرح محمد حسین وٹو بڑے بڑے جاگیرداروں کیخلاف کھڑے ہیں اس سے پنجاب میں ایک لہردوڑے گی اور نیشنل پارٹی پورے پنجاب میں ایسے مزدور لیڈروں کو اپنا نمائندہ بنائے گی،انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ حلقہ این اے 70 کے عوام محمد حسین وٹو کو بھرپور ووٹ دے کر کامیاب کریں گے تاکہ ہم سماجی تبدیلی پاسکیں

اشتہارات