Published: 23-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے ٹراما سینٹر عزیر بھٹی شہید ہسپتال، آٹا سیل پوائنٹس اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے ٹراما سنٹر کے دورہ کے موقع پر ٹراما سینٹر کے مختلف شعبہ جات، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری، پولیس کاونٹر اور وارڈز کا دورہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد خضر حیات بھٹی نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ڈاکٹرز و عملہ کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری یقینی بنائی جائے، آٹا سیل پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر آٹا کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی اور فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مارکیٹ میں سستا آٹا کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنائی جائے، فروخت کا ریکارڈ رکھا جائے آٹا کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، قبل ازیں انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی اور جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔