Published: 23-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ گجرات کا اچانک دورہ کیا، پرائس کنٹرول مجسٹریس کی کاگردگی، میونسپل سروسز کی فراہمی، صفائی، محکمہ ایجوکیشن اور صحت کی کارکردگی اور یوریا کھاد کی مارکیٹ میں سپلائی کا جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز خضر حیات بھٹی، افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، ساجد منیرکلیار، محمد اکمل، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، اسسٹنٹ کمشنر لز باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں اور نیلامی کے عمل کی نگرانی خود کریں، تمام انتظامی افسران اسکولز اور ہسپتالوں کا دورہ کریں اور غفلت برتنے والے افسران و عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کمشنر گجرات ڈویژن نے کہا کہ شہروں کی بیوٹی فیکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے، میڈینز، مرکزی شاہراہوں، گرین بیلٹس کو صاف کیا جائے شجرکاری کی جائے، بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کی شکایات کو فوری ازالہ کیا جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کمشنر نوحید حیدر شیرازی نے کہا کہ یوریا کھاد کی فراہمی ڈیمانڈ کے مطابق مارکیٹ میں یقینی بنائی جائے، محکمہ زراعت کھاد ڈیلرز سے قریبی رابطے میں رہیں، مارکیٹ میں یوریا کھاد ذخیرہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے،ڈیلرز کو اسٹاک ڈکلیئر کرنے کا پابند کیا جائے۔کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی شہر بھر میں صفائی، سبزی و فروٹ منڈیوں کی نگرانی کے اقدامات کو سراہا۔