Published: 24-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری صغیر افضل سے)سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد،مقدمہ درج‘منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر انصر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ و ناکہ بندی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم صفی اللہ خان سے ہیروئن 05 کلو برآمد کر کے اس کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزم نے یہ ہیروئن مختلف مقامات پر سمگل کرنی تھی۔