پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ ججز پرحملوں کا واحد مقصد الیکشن سے فرار ہے، عمران خان

Published: 26-02-2023

Cinque Terre

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز پرشرمناک حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے چاہے اس کے لیے آئین کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کو نشانہ بنانے سے وفاق کو نقصان پہنچے گا۔ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ ہوجائے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہمیں چیلنج کیا تھا کہ اگر الیکشن چاہتے ہو تو کےپی اور پنجاب اسمبلیاں توڑ کر دکھاؤ۔ ان کو یہ پتا ہے کہ یہ الیکشن جیت نہیں سکتے اس لیے سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کررہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر تیار ہیں تاکہ الیکشن نہ کرائے جا سکیں۔

اشتہارات