بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نے خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا

Published: 27-02-2023

Cinque Terre

دسپور: بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ کو 35 سالہ خاتون کو بیدردی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے علاقے کامروپ چنگساری میں 15 فروری کو پلاسٹک میں لپٹی خاتون کی لاش ملی تھی۔پولیس کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ خاتون اس علاقے میں اپنے قتل سے ایک روز قبل یعنی 14 فروری کو بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل سے ملنے آئی تھیں۔آسام کی پولیس کو قتل کے ٹھوس شواہد مل گئے جس کی بنیاد پر لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ والیا کو گرفتار کرلیا گیا جو بھارتی فوج کی 4 کور کے شعبۂ تعلقات عامہ میں تعینات ہے۔لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو ہائی وے پر پھینک دیا تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور قاتل کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

اشتہارات