Published: 02-03-2023
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بطور وزیر تنخواہ اور دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر قانون و انصاف نے اس ضمن میں سیکریٹری کابینہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بطور وفاقی وزیر اپنی تنخواہ اور الاؤنسز سے دستبردارہورہے ہیں۔انہوں نے خط میں لکھا کہ کابینہ نے کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا ہے۔