بھارتی عدالت کا رکشا ڈرائیور کو5 وقت نماز پڑھنے اور درخت لگانے کا حکم

Published: 04-03-2023

Cinque Terre

ناسک: بھارتی عدالت نے ریاست مہاراشٹرا کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے ایک معمول کے کیس کو انوکھے انداز سے نمٹاکر سب کو حیرت زدہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں رکشے نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص گرگیا اور اسے چوٹیں بھی آئیں۔ رکشا ڈرائیور اپنی غلطی ماننے کے بجائے لڑائی جھگڑا بھی کرتا رہا تھا۔30 سالہ رکشا ڈرائیور محمد رؤف پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور عدالت میں پیشیاں چلتی رہیں جہاں اسے چند ماہ کی قید ہوسکتی ہے تاہم اتنے برسوں یہ کیس فیصلے کا انتطار ہی کرتا رہا لیکن اب مجسٹریٹ عدالت نے اس کیس کا فیصلہ دیا۔مجسٹریٹ عدالت کے جج تیجونت سنگھ سندھو نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملزم رؤف کو حادثے کے مقام پر بنی مسجد میں دو درخت لگانے اور 21 روز تک پانچ وقت نماز پڑھنے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزم کو یہ حکم بھی دیا کہ وہ مسجد کے احاطے میں موجود دوسرے پودوں اور درختوں کو بھی پانی دیتا رہے اور ان کی دیکھ بھال کرتا رہے۔ملزم رؤف نے عدالت میں بتایا تھا کہ وہ مسلمان ہونے کے باوجود پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھتا شاید اسی وجہ سے اس دن وہ غصے میں تھا اور جھگڑ پڑا۔

اشتہارات