محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا

Published: 19-03-2023

Cinque Terre

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کے میچ میں بابر اعظم نے 522 رنز اسکور کیے اور وہ لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے تاہم فائنل میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔محمد رضوان لاہور قلندرز کے خلاف فائنل میچ میں 34 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد انہوں نے مجموعی طور پر 550 رنز اسکور کیے اور پی ایس ایل 8 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔سلطانز کے کپتان پی ایس ایل میں مسلسل تیسری بار 500 سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ ملتان کے ہی عباس آفریدی 23 وکٹیں لے کر لیگ کے سر فہرست بولر رہے۔

اشتہارات