لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی

Published: 22-03-2023

Cinque Terre

لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی افغانستان کے لوگوں کے نام کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے شاہد آفریدی اور ٹیم نے ٹرافی کو افغانستان کے لوگوں کے نام کردیا۔اس موقع پر سابق کرکٹر اصغر افغان نے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جشن منائیں گے۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی جانب سے ٹرافی افغان بھائیوں کے نام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اشتہارات