سوریا کمار نے کون سا ’’منفی ریکارڈ‘‘ اپنے نام کیا؟

Published: 24-03-2023

Cinque Terre

 چنئی: بھارت کے جارح مزاج بلےباز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی اعزاز حاصل اپنے نام کرلیا۔سوریا کمار یادیو لیجنڈری بلےباز سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور انیل کمبلے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں لگاتار تین صفر اسکور کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بن گئے، ون ڈے کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ صفر کا عالمی ریکارڈ 4 ہے۔چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اووز میں 269 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی اننگز کینگروز کی سخت محنت کی بدولت 248 رنز تک محدود رہی۔ویرات کوہلی کی نصف سنچری رائیگاں گئی جبکہ ایڈم زمپا کی 4 وکٹوں کی بدولت کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔دوسری جانب سیریز میں شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

اشتہارات