فیروز خان نے نجی معلومات لیک کرنے پر ساتھی فنکاروں سے معافی مانگ لی

Published: 27-03-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان نے جنوری میں اپنے ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات لیک کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل معافی نامہ شیئر کیا اور بتایا کہ 17 جنوری 2023 کو ہتک عزت کا ایک قانونی نوٹس (میری سابق قانونی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا) میرے انسٹاگرام سے پوسٹ کیا گیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ میری غفلت سے مذکورہ پوسٹ میں فنکاروں کے فون نمبر بھی شامل رہ گئے اور جیسے ہی مجھے احساس ہوا میں نے اس پوسٹ کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا۔فیروز خان نے مزید کہا کہ خود ایک اداکار کی حیثیت سے وہ پرائیویسی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کسی کا سکون برباد ہو، اگر ان کسی ساتھی کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں اس کے لئے بہت افسوس ہے۔فیروز نے اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور اعلان کیا کہ ان کے درمیان تمام معاملات حل ہوگئے ہیں۔اداکار منیب بٹ  نے بھی اب فیروز کے خلاف تمام الزامات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، منیب نے دعویٰ کیا کہ پرائیویسی لیک ایک غلطی تھی اور فیروز نے کبھی بھی اپنے ساتھیوں کو کوئی تکلیف یا ذہنی پریشانی دینے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔

اشتہارات