افغانستان سے شکست پر محمد رضوان بھی بول پڑے

Published: 28-03-2023

Cinque Terre

 لاہور: افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر مایہ ناز بیٹسمین محمد رضوان کا ردعمل سامنے آگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو مسلسل دو ٹی 20 میچز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔محمد رضوان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر پورا یقین ہے۔انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ مضبوط رہیں، سخت محنت کرتے رہیں اور خود پر یقین رکھیں کہ آپ ہی چیمپئن ہیں، ان شکستوں سے اپنے اندر کی آگ بھڑکنے دیں۔ آپ ضرور کامیابی سے کم بیک کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستان نے شارجہ میں جاری تین میچز پر مشتمل ٹی 20 ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

اشتہارات