Published: 28-03-2023
گڈانی: بالی وڈ کنگ نہ صرف انڈین سینما کے عظیم ترین اداکار سمجھے جاتے ہیں بلکہ پاکستان میں بھی ان کی بڑی تعداد میں فالوونگ پائی جاتی ہے۔شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلوچستان کے گڈانی ساحل پر پاکستانی فنکاروں نے ریت پر ان کا بہترین پورٹریٹ تخلیق کیا ہے۔راشدی نامی گروپ سے تعلق رکھنے والے فنکار سمیر شوکت نے اس پورٹریٹ کی مختلف تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں اور ایک فضائی ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں کنگ خان کا مکمل پورٹریٹ دکھائی دیتا ہے۔سمیر شوکت نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ شاہ رخ خان کا سب سے بڑا اسکیچ ہے جو میں ںے اور میری ٹیم نے بنایا ہے، انہوں نے دیگر فنکاروں کے نام بھی لکھے جس میں وحید حنیف، کبیر اکبر، سمیر پیٹر اور ذبیح اللہ بلوچ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ فنکاروں کا یہ گروپ اس سے قبل بھی گڈانی کے ساحل پر متعدد نامور شخصیات کے ریت پورٹریٹ بنا چکا ہے جن میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، اشرف حکیمی، نیمار اور ویرات کوہلی شامل ہیں۔