شاداب خان نے ٹی20 میں 100 وکٹ لینے کو خواب قرار دے دیا

Published: 29-03-2023

Cinque Terre

 لاہور: افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹی20 میں 100 وکٹ لینے کو خواب قرار دے دیا۔پی سی بی کو ویڈیو پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا اور اب وکٹوں کی سنچری مکمل کرنا بھی خواب جیسا لگ رہا ہے، ٹی20 میں پہلا پاکستانی بننے میں سرخرو ہوا ہوں جس نے یہ اعزاز پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کارنامے پر بہت زیادہ خوش ہوں اور خواہش ہے کہ یہ خواب اسی طرح جاری رہے اور پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں۔شاداب خان نے نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اور شارجہ کی کنڈیشنز میں بہت فرق تھا، اس کے باووجود نئے لڑکوں نے اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کی، ابتدائی دو میچز میں کی جانے والی غلطیوں سے سیکھ کر تیسرے میچ میں زبردست طریقے سے کم بیک کیا جو بہت خوش آئند ہے، اس سیریز سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہوگا جو مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔فاسٹ بولر احسان اللہ کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ احسان اللہ پاکستان کی پیس بیٹری میں بہترین اضافہ ہے اور اس سیریز میں احسان نے بہت متاثر کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کے ساتھ احسان اللہ کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔

اشتہارات