عرفی جاوید کی طرح بولڈ فیشن کرنے کی ہمت نہیں؛ کرینہ کپور

Published: 30-03-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے عرفی جاوید کے فیشن پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اتنی بہادر نہیں کہ ان جیسا فیشن کرسکوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عرفی جاوید بہت باہمت اور بہادر ہیں۔ وہ جیسا فیشن کرنا چاہتی ہیں، کرلیتی ہیں لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں۔ شاید میں اتنی بہادر نہیں۔کرینہ کپور نے کہا کہ فیشن اظہار رائے اور آزادیٔ اظہار کا نام ہے اور عرفی جاوید اس سے لطف و اندوز ہو رہی ہیں۔ میں ان کی تعریف کرتی ہوں وہ پُراعتماد ہیں جو بہت اچھی بات ہے۔خیال رہے کہ ایک شو میں رنبیر کپور اور کرینہ کپور نے عرفی جاوید کے فیشن پر تبصرہ کیا تھا کہ یہ فیشن صرف عرفی جاوید ہی کرسکتی ہیں۔

اشتہارات