سرگودھا پولیس کا 02 کروڑ 81 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد مالیت کامال مسروقہ برآمد‘ اصل مالکان کے حوالے

Published: 12-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا پولیس نے 02 کروڑ 81 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد مالیت کامال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیا برآمدہ مال مسروقہ میں نقدی 30 لاکھ 97 ہزار 05 سو روپے، سونا کل مالیتی 02 لاکھ 50 ہزار روپے، 02 کاریں مالیتی 95 لاکھ،01 ہنڈائی ڈالہ مالیتی20 لاکھ برآمد  01 عدد ٹریکٹر مالیتی 12 لاکھ،83 موٹر سائیکل مالیتی 46 لاکھ 77 ہزار برآمد  مویشی چوروں کے خلاف کاروائی میں 39 جانور مالیتی 39 لاکھ 38 ہزار روپے اور گھریلو و دیگر سامان مالیتی 32 لاکھ 79 ہزار 500 روپے بھی برآمد  ماہ فروری و مارچ میں سرگودھا پولیس نے 292 ملزمان کو گرفتار کیا اور 227 مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا 358 اشتہاری مجرمان اور 109 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے پر 385 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے غیر قانونی اسلحہ میں 21 کلاشنکوف، 68 رائفل،68 بندوق12بور، 368 پسٹل 30بور اور 43054 گولیاں و کارتوس برآمد   منشیات فروشی کی دفعات کے تحت 267 مقدمات کا اندراج کیا گیا جس میں 10.3 کلو ہیروئن، 68.34 کلو چرس، 240 گرام افیون، 290 گرام آئس،7711 لٹر شراب، 490 لٹر لہن اور 11 چالو بھٹیاں برآمد   عوام الناس کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے ڈی پی او  سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ڈی پی او محمد فیصل کامران 
 

اشتہارات