Published: 12-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی ایایم سی آئی اسلام آباد نے ہیلتھ رولز کی خلاف ورزی پر منگل کے روز تہذیب بیکری بلیو ایریا اسلام آباد کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تہذیب بیکرز بلیو ایریا اسلام آباد کے 6کس ملازمین فضل احمد، میاں رمضان،ایم فیاض،ذوالفقار، نجیب اللہ،ساجد جلیل نے ڈائریکٹر آف ہیلتھ میں ٹیسٹ کروائے جس پران کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیاجس کے بارے میں تہذیب بیکرز کو منجانب ڈی ایچ ایس آگاہ کیا گیا تھاکہ انہیں تہذیب بیکرز پر کام کرنے سے فی الفور روک دیا جائے لیکن باوجود منع کرنے کے کورٹ ہذا کے نوٹس میں لایا گیاکہ 6کس ملازمین فضل احمد، میاں رمضان،ایم فیاض،ذوالفقار، نجیب اللہ،ساجد جلیل تہذیب بیکری پر بدستور کام جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ ایک انتہائی سنگین قسم کا جرم ہے جو کہ عوام الناس میں بڑے پیمانے پر ہیپاٹائٹس پھیلنے کا موجب ہیں، اس وجہ سے تہذیب بیکری کوبڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلانے کے جرم میں سیل کیا گیاہے تا کہ باقی بیکری پر خریداری کیلئے آنے والے عوام الناس اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی ایایم سی آئی اسلام آباد سردار محمد آصف نے کہا کہ تاجروں کو پیسے لے کر بیماریاں فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ عدالت بغیر کسی تخصیص کے ہر بڑے چھوٹے ملزم کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔