ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ

Published: 12-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ یوم شہادت حضرت علی ؓ کے دوران امن و اما ن کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے جلوس ہائے کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔مجالس اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات بارے دریافت کیا۔ڈی پی او سیالکوٹ نے کمشنر اور آرپی او کو سیکورٹی انتظامات بارے بریف کیا۔کمشنر گوجرانوالہ اور ریجنل پولیس آفیسر نے کہاکہ  امن و امان کو برقرار رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ اس کے لئے ہر ایک کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔آر پی او نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہیوم شہادت حضرت علیؓ کے جلوسوں اور مجالس میں سیکورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔

اشتہارات