Published: 12-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کر رہے ہیں۔آر پی او نے تھانہ وائز کارکردگی کا ملاحظہ کیا۔ عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا فوری اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے۔ شہریوں کے پیش آمدہ مسائل کے خاتمہ کے لئے موثراقدامات عمل میں لائے جائیں۔تھانوں میں آنے والے شہریوں کو عزت و احترام سے بٹھا کر ان کی درخواستیں سنیں جائیں۔ محکمہ کی بدنامی کاباعث بننے والے پولیس افسر اور جوانوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے پولیس افسر دن رات ایک کر دیں۔