ویلڈن ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر انجم شہزاد‘ جواریے گرفتار‘ جواء پر لگی رقم قبضہ میں لے لی

Published: 12-04-2023

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم سے)ویلڈن ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر انجم شہزاد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس کا تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ میں جواریوں کے خلاف کاروائی، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SI انجم شہزاداور پولیس ٹیم اے ایس آئی طارق محمود نے محلہ خاجی پورہ میں چھاپہ مار کر جواریے جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ غلام شبیر ولد شبیر احمد 2۔پرویز ولد خالق 3۔ محمد ریاض ولد غلام علی 4۔ مختیار علی ولد محمد بوٹا5۔ سلیم اختر ولد کرم الٰہی سکنائے لالہ موسیٰ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم6300 روپے معہ لڈودانہ و دیگر سامان بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اشتہارات