ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے ریجن بھر کے شہداء کی فیملیز کے لیے عید گفٹ جاری

Published: 13-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے ریجن بھر کے شہداء کی فیملیز کے لیے عید گفٹ جاری۔ریجنل پولیس آفیسر نے سی پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ ایس ڈی پی او ز خود شہداء کے گھروں میں عید گفٹ پہنچائیں گے اے ڈی آئی جی اسد محمود نے عید گفٹ ریجن بھر کے انچارج ویلفیئر برانچ کے حوالے کیے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس محکمہ کا قابل فخر سرمایہ اور پوری قوم کے ہیروز ہیں‘ شہداء کے اہل خانہ کو ویلفیئر اور سرپرستی محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 
 

اشتہارات