گندم خریداری کے حصول کیلئے ضلع گجرات میں 5 مراکز قائم کیے گئے ہیں‘ نوید حیدر شیرازی

Published: 13-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ گندم خریداری کے حصول کے لئے ضلع گجرات میں 5 مراکز قائم کیے گئے ہیں، گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ضلع بھر میں 19800 میٹرک ٹن ہدف کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور دیگر افسران کو گندم خریداری مراکز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے لئے ہدایات دیں، انہوں نے محکمہ فوڈ کے افسران کو ضلع میں قائم سینٹرز کی کڑی نگرانی کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے، ضلع میں قائم 283 بھٹہ خشت کی چیکنک کرنے لئے اے ڈی سی آر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس اس موقع پر موجود تھے، کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ گندم کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے ضلعی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کی جائیں، گندم خریداری مراکز پر شہریوں کے بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کا خصوصی انتظام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام انتظامی افسران خود گندم خریداری مراکز کا دورہ کریں اور تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں، کسانوں کو باردانہ کی فراہم کرتے وقت کسان کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔  کمشنر گجرانوالہ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو ماحول کو صاف رکھنے اور اسموگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرنے از خود بار بار چیکنگ کرنے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لانے کے بارے ہدایات دیں۔کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ایسے تمام بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر ہونے کے باوجود کالا دھواں فضا میں چھوڑ رہے ہیں ان کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے، اسی طرح بیٹری اور ٹائر جلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ماحول کو صاف رکھنا محکمہ ماحولیات کی ذمہ داری جسکی کڑی نگرانی کی جائے، محکمہ ماحولیات ضلع بھر میں قائم فیکٹریوں، صنعتی یونٹس کی نگرانی کریں، اور ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کے گاڑیوں کو روڈ پر چلنے کی اجازت نہ دی جائے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں،جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو فوراً ویکس سینٹر بھیجا جائے اور فوری پور پر گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کروایا جائے، کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ مردم شماری میں تمام بلاکس میں نمبر شماری کو ویریفائی کیا جائے۔
 

اشتہارات